اسرائیل نے رفح شہر کو بھی سیکیورٹی زون قرار دے کر قبضہ کر لیا، جنگ بندی کے دوران کھنڈر نما گھروں کو لوٹنے والے فلسطینی پھر دربدر ہوگئے.
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لاکھوں لوگوں کو جنوب اور شمال کی طرف انخلا کے احکامات جاری کردیئے۔
اسرائیل نےرفح سیکیورٹی زون کیلئے اپنے طویل مدتی مقاصد کی وضاحت نہیں کی، مغربی کنارے میں نیٹزارم،مصری سرحد کے فلاڈ یلفی کو ریڈور پر پہلے ہی قبضہ کیا جا چکا ہے۔
اسرائیلی فورسز نے رفح شہر کو خالی کرانے کیلئے وحشیانہ بمباری کر کے درجنوں افراد شہید کر دیا، حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کو معزول کردیا
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں 27 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، شہید ہونے والے افراد نے ایک سکول میں پناہ لے رکھی تھی۔
ہسپتال عملے کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے طوفہ محلے میں واقع دار الارقم سکول کی عمارت پر تین میزائل گرائے گئے۔