ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے کے تحت مورچوں کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہر میں 988 چھوٹے اور بڑے بنکرز مسمار کر دیئے گئے۔
ضلعی انتطامیہ کے مطابق اپر کرم میں 635 جبکہ لوئر کرم میں 353 بنکرز مسمار کر دیئے ہیں، ضلع میں مجموعی طور پر فریقین کے اب تک 988 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائیدار اور دیرپا امن و امان کیلئے بنکرز کی مسماری بہترین اقدام ہے، اپر اور لوئر کرم کے مختلف مقامات پر مزید بنکرز گرائے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کے لیے امن معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت دونوں فریقین امن معاہدے کی پاسداری کے پابند ہوں گے، دونوں فریقین کے کوہاٹ امن معاہدے پر من و عن عملدارآمد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں مین شاہراہوں کی بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر
21 نومبر 2024 کو لوئر کرم کے علاقے میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 خواتین اور 5 بچوں سمیت تقریبا 41 افراد شہید ہوئے تھے۔