خیبرپختونخواحکومت کا معلومات تک رسائی کے قانون میں ترمیم لانے کا فیصلہ

خیبرپختونخواحکومت کا معلومات تک رسائی کے قانون میں ترمیم لانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون میں رکاوٹوں کو دور کر نے کیلئے ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے آر ٹی آئی ایکٹ  کی سات شقوں میں ترامیم کےلئے مسودہ تیار کرلیا ہے مسودہ منظوری کے لئے آج بل کی شکل میں اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مسودے کے مطابق سیکشن 32 اے کے تحت کوئی بھی شہری انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔

مسودے میں کہاگیا ہے کہ دیوانی عدالت کو انفارمیشن کمیشن کی طرف سے معاملات کی سماعت کا اختیار نہیں ہوگا، سرکاری ادارے پبلک انفارمیشن آفیسر کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا میراوس کے انتقال پر دلی ہمدردی کا اظہار

یمسودے کے مطابق معلومات تک رسائی کےلئے شہری سمیت اب کوئی بھی ادارہ حصول معلومات کےلئے درخواست دے سکتا ہے

Scroll to Top