پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک اور نئی تاریخ رقم ہو گئی، سٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ20ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔
سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی ہے، ہنڈریڈ انڈیکس میں 1735پوائنٹس کا اضافہ ہو اہے۔
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 1735 پوائنٹس اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ20ہزار674پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سربراہ نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا
گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی رہی، انڈیکس 11 سو 31 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 9 سو 38 پوائنٹس پر بند ہوا تھا
امریکی صدر کی جانب سے دیگر ممالک پر ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد امریکا کی اپنی سٹاک مارکیٹس شید متاثر رہیں، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالرڈوب گئے۔