وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر بڑا الزام لگا دیا، کہتے ہیں علی امین گنڈاپور اندرمذاکرات کیلئے ترلے کرتے ہیں باہر بانی کی ہدایت پر گالیاں دیتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی مفادات کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی، اگر بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ ریاست پر بھاری ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے، 25 کروڑ عوام میں کوئی شخص ایسانہیں جو ریاست پر بھاری ہو۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوامیں 7اور پنجاب میں ڈیڑھ درجن گروپ ہیں، یہ جماعت ٹی پارٹی بن گئی ہے، آدھے رہنما روپوش ہیں۔
تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور پاکستانی عوام نہیں بلکہ اقتدارہے، ان کی سیاست بانی پی ٹی آئی کی ذات کے گرد گھوم رہی ہے انہیں رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ کی تیاری،مشاورت کیلئے آئی ایم ایف وفد آج اسلام آباد پہنچے گا
ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ریلیف ملنا ناممکن تھا لیکن وزیراعظم شہبازشریف نے ہمت نہیں ہاری، نوازشریف کی رہنمائی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دوست ممالک کی بھرپورمدد شامل حال رہی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد پاکستان کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا، ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی کوشش کا محور عوام کی مشکلات کا حل تھا۔