ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس ٹینکر اور ٹرالر میں خوفناک تصادم

ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس ٹینکر اور ٹرالر میں خوفناک تصادم

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایل پی جی ٹینکر سیمیٹ سے بھرے ٹرالر سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

سیمنٹ سے بھڑے ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد گیس ٹینکر الٹ گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کیلئے جائے وقوعہ کو کارڈن آف  کرکے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بائی پاس کے قریب وزیر ستان چوک پر پیش آیا، حادثے میں سیمنٹ سے بھرے ٹرالرمیں موجود ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق، 10 زخمی

زخمی ڈرائیور کر طبی امداد کیلئے فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو 1122 کی جانب سے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Scroll to Top