پشتو زبان کے مزاحیہ فنکار میراوس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پشتو زبان کے مزاحیہ فنکار میراوس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میر اوس کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقے چارسدہ میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

 میرواس شوگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، طویل علالت کے بعد وہ گزشتہ روز 70 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

میرواس اپنی زندگی کے آخری ایام میں وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے تھے اور کچھ عرصہ سےسرکاری ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

پشتو کے لیجنڈ مزاحیہ فنکار میرواس 1955 میں خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے تحصیل تنگی گاؤں ملاخیل میں پیدا ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پشتو کے معروف کامیڈین میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

میراوس کا شمار پشتو شوبز انڈسٹری کے نامور مزاحیہ فنکاروں میں ہوتا ہے،انہوں نے پشتو سٹیج، تھیٹر، ریڈیو، ٹیلی وژن کے علاوہ بے شمار سی ڈی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

میرواس نے اپنے کیریئر میں کئی ریڈیو، ٹی وی شوز اور سٹیج ڈراموں میں کام کیا، وہ 500 سے زائد کیسٹس اور 800 سے زیادہ پشتو مزاحیہ البمز ریلیز کر چکے ہیں، میراوس کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

Scroll to Top