ایف ائی اے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، ڈی جی ایف ائی اے تبدیل

اسلام آباد۔  وفاقی دارالحکومت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطح پر اہم تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور موجودہ آئی جی موٹر وے پولیس، راجہ رفعت مختار کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر وقارالدین سید کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی مقرر کیا گیا ہے۔ وقارالدین سید اس سے قبل بھی ایف آئی اے میں مختلف اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور انہیں سائبر کرائم سے متعلق وسیع تجربہ حاصل ہے۔

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں افسران کو ان کی نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ تقرریاں ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے اور موجودہ چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے کی گئی ہیں۔

Scroll to Top