افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ، اسلام آباد سے 50 کراچی سے 150سے زائد افراد کو تحویل میں لیکر کیمپ منتقل کردیاگیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے واپس افغانستان نہ جانیوالے افغان شہریوں کیخلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں ، آج اسلام آباد سے پچاس سے زائد جبکہ کراچی سے ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو تحویل میں لیکر کیمپ منتقل کردیئےگئے۔

پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں آپریشن کررہی ہیں ، افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو افغانستان بھجوایا جائیگا۔

ادھر کراچی سے بھی افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، شہرکے مختلف علاقوں سے ڈیڑھ سو سے زائد باشندے کیمپ منتقل کردیاگیا ہے ۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی نے میڈیا کو بتایا کہ افغانیوں کی وطن واپسی ممکنہ طورپر کل سے شروع کی جائے گی ۔

ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ہولڈنگ کیمپ میں منتقل کئے جانے والے افراد کیلئے ٹرانسپورٹیشن ، کھانے اور صحت کی سہولیات کا خصوصی انتظام کیاگیا ہے ۔

Scroll to Top