شانگلا میں افسوسناک ٹریفک حادثہ ، چار افراد جاں بحق ،ایک زخمی ہوا

شانگلا میں افسوسناک ٹریفک حادثہ ، چار افراد جاں بحق ،ایک زخمی ہوا

گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری ،حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق شانگلا میں افسوسناک ٹریفک حادثہ ، چار افراد جاں بحق ،ایک زخمی ہوا ،جاں بحق افرا د کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے ہے۔شانگلا کی تحصیل آلپوری کے علاقے مٹہ اعوان میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ۔

ریسکیو کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آلپوری منتقل کردیاگیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے ہے ، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Scroll to Top