حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مزمل اسلم

حکومت کا پیش کردہ عارضی پیکیج دراصل پی ٹی آئی حکومت کے سرمائی پیکیج کی نقل ہے، مزمل اسلم

بجلی ٹیرف ریلیف 3 ماہ کیلئے، لائف لائن صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا، مشیر خزانہ پختونخوا،مزمل اسلم

تفصیلات کے مطابق سرمائی پیکج صنعت، تجارت اور زراعت کے لیے حکومت کی جانب سے گذشتہ روز دیے گئے عارضی پیکج سے زیادہ منافع بخش تھا،شہباز شریف ٹیرف صرف دس روپے پی ڈی ایل اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ بات چیت کی شرائط کا مجموعی پیکج میں معمولی حصہ ہے،منافع بخش پیکج ہونے کے باوجود عوام نے بجلی سردیوں میں کم استعمال کی۔

انہوں نے کہاکہ میرا سوال ہے کہ کیا اس سے بجلی کی کھپت بڑھے گی؟مجھے شہباز شریف کی طرف سےکے ڈبلیو ایچ نو اشاریہ ایک کے منفی کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی منطق سمجھ نہیں آتی، تقریباً اتنی ہی رقم کا پٹرولیم لیوی کریڈٹ لینے کی منطق سمجھ سے باہر ہے۔

بتا چکا ہوں کہ ریلیف اپریل تا جون کے لیے ہے اور لائف لائن صارفین کے لیے اس میں کچھ نہیں1994،دوہزار دو کے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے صارفین کو صرف کے ڈبلیو ایچ ،چوبیس اشاریہ ایک کا فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف دوہزار پندرہ پالیسی خرابی کی جڑ ہے جس سے ابھی تک مذاکرات نہیں ہو رہےدرستگی کریں پانچ اشاریہ سات آئی پی پی کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں ریلیف نہیں مل رہا،بلکہ دس روپے پیٹرولیم لیوی،نو اشاریہ ایک روپے منفی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سیلز ٹیکس بھی شامل ہیں۔

Scroll to Top