طورخم بارڈر کے راستے 152 افراد پر مشتمل 10 افغان خاندان افغانستان واپس چلے گئے،تمام افراد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر تھے ۔
تفصیلات کے مطابق افغان خاندانوں میں 32مرد ، 37خواتین ،39بچے اور 44 بچیاں شامل ہیں ، یہ تمام افراد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر تھے ۔
امیگریشن حکام کے مطابق حکومتی پالیسی کے تحت غیر قانونی طورپر مقیم افراد کی مرحلہ وار واپسی کا عمل جاری ہے ، تاکہ ملکی سکیورٹی اور انتظامی ڈھانچے پر پڑنیوالے اضافی دبائو کو کم کیاجاسکے ۔
ملک میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، امیگریشن ذرائع کے مطابق خیبر کے طورخم بارڈر کے راستے 152افراد پر مشتمل 10افغان خاندان افغانستان واپس چلے گئے ۔