بلاول بھٹو وفاق میں جعلی حکومت کا برابر حصہ دار ہے ، بیرسٹر سیف

بلاول بھٹو وفاق میں جعلی حکومت کا برابر حصہ دار ہے ، بیرسٹر سیف

دہشتگردی کے ذمہ دار گذشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار کی باریاں لینے والے ہیں ،عمران دور میں دہشتگردی کاخاتمہ ہوگیا تھا بیرسٹر سیف

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے بلاول کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلاول اپنے نانا کی برسی پر بھی عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید کرنے سے باز نہیں آئے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو پچھلے کئی دہائیوں سے اقتدارکی باریاں لے رہے ہیں ،عمران خان 2018میں اقتدار میں آئے اور ان کے دور میں دہشتگردی کاخاتمہ ہوگیا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کامسئلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور اس کا حل افغانستان سے بات چیت میں ہے جسے وفاقی حکومت نظر انداز کررہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلاول وفاق میں جعلی حکومت کا برابر حصہ دار ہے اور دہشتگردی بارے بلاول کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ بطور وزیر خارجہ افغانستان کا دورہ گوارا نہیں کیا ۔

انہوں نے آخر پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نہ تو ہمیں بات کرنے دیتی ہے اور نہ ہی خود کوئی اقدامات کرتی ہے ۔

Scroll to Top