24گھنٹوں میں 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم شہریوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچا دیا گیا

24گھنٹوں میں 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم شہریوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچا دیا گیا

2810غیر قانونی مقیم شہری پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ، صوبے بھر میں 46بولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے

تفصیلات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 1336افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے جبکہ 2772 سے زائد افغان شہری ہولڈنگ سینٹرز پہنچائے گئے ۔

ذرائع کے مطابق 2810غیر قانونی مقیم شہری پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں ،غیر قانونی مقیم شہریوں کے انخلا کیلئے صوبے بھر میں 46بولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم شہریوں کے پنجاب سے انخلاکے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔

Scroll to Top