غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ جاری

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اوردیگر غیر ملکیوں کے انخلا کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان باشندوں سمیت دیگر غیرقانونی مقیم افراد کے انخلا سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2025 کو طورخم سرحد کے راستے افغان سٹیرن کارڈ کے حامل 876 مہاجرین کو وطن واپس بھجوایا گیا،گزشتہ روز 1 ہزار 495 غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کو طورخم کے راستے بھجوایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 1 ہزار 495 غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کو طورخم کے راستے بھجوایا گیا،پانچ دنوں میں مجموعی طور پر طورخم کے راستے 1ہزار 355 افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین وطن واپس گئے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ستمبر 2023 سے اب تک4 لاکھ، 81 ہزار، 285 غیرقانونی تارکین وطن طورخم کےراستے افغانستان گئے،گزشتہ روز وفاق اور پنجاب سے 842 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 318 غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد ملک بدری کے لئےخیبرپختونخوا بھجوائے گئے ۔

 یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 غیر ملکی خاندان ملک بدر

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے دو ٹرانزٹ پوائنٹ سے 6 ہزار 108 اور کوہاٹ جیل سے ایک غیر قانونی تارکین کواپنے وطن بھیجا گیا،اسلام آباد سے 121 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر 12 غیرقانونی، پنجاب سے 721 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر اور 306 غیر قانونی شامل ہیں جن کے انخلا کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top