پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام،8 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج ہلاک کردیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت کو اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آ رہا ہے، امید ہے افغان عبوری حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پورے کرے گی، توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دے گی،

یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ جاری

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Scroll to Top