دراندازی کرنے والے 8 خوارجی عبرتناک انجام کو پہنچ گئے ، وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی بر وقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کو ناکام بنایا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیوں کو سراہتےہوئے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام،8 خوارج ہلاک

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم دراندازی کرنے والے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،

Scroll to Top