خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے: مشیر داخلہ

نوشہرہ (ویب ڈیسک)  وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ امور پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔

پرویز خٹک نے اس عزم کا اظہار نوشہرہ میں غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے، اور جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوتا، نہ ہی سیاست محفوظ رہ سکتی ہے اور نہ ہی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے لیے حکومتی سطح پر ایک وسیع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پشاور، امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پاک آرمی اور پولیس کا مشترکہ ٹارگٹڈ سرچ آپریشن

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو جلد حل کیا جائے تاکہ صوبے میں امن و سکون قائم ہو اور ترقی کے نئے راستے کھل سکیں۔

Scroll to Top