ڈیرہ جات 2025 کے تحت ثقافتی و روایتی میلہ اسپان اپنے جوبن پر ہے، جہاں قدیمی کھیل نیزہ بازی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
اس میلے میں ملک بھر سے ماہر کھلاڑیوں کی شرکت نے اسے مزید دلچسپ اور پرجوش بنا دیا ہے۔ یہ ایونٹ نہ صرف ہماری ثقافت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ایڈونچر اور تفریح کا حسین امتزاج بھی پیش کر رہا ہے۔
میلے کا یہ رنگین موقع مقامی اور غیر مقامی افراد کے لیے ایک نیا تجربہ بن چکا ہے۔ جہاں ایک طرف نیزہ بازی کی بہادری، قوت اور مہارت کو دیکھا جا رہا ہے، وہیں دوسری جانب مختلف روایتی اور ثقافتی سرگرمیاں بھی ایونٹ کا حصہ ہیں۔
ایونٹ کے منتظمین نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر رنگ و نسل کا فرد اس تاریخی میلے کا حصہ بن سکے۔ کھلاڑیوں کی شان دار کارکردگی نے شرکاء کو محظوظ کیا، اور اس کے ساتھ ہی اس میلے نے ڈیرہ جات کے تاریخی وثقافتی ورثے کو زندہ رکھا۔
یہ بھی پڑھیں ڈیرہ جات فیسٹیول بین الاضلاعی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
یہ میلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، جس میں مزید دلچسپ مقابلے اور ثقافتی سرگرمیاں متوقع ہیں۔ دیہاتوں اور شہروں کے درمیان ثقافتی رابطے کو فروغ دینے والے اس ایونٹ نے ہر عمر کے افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، اور ثقافت کے ساتھ ساتھ ایڈونچر کے دلدادہ افراد کے لیے بھی ایک نیا تجربہ پیش کیا ہے۔





