وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، شیر افضل مروت

اعظم سواتی کو مذاکرات کی کوشش کا موقع ملنا چاہیے، مراد سعید احتجاج کے قابل نہیں: شیر افضل مروت

اسلام آباد ۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی اگر سجھتے ہیں کہ وہ مذاکرات کراسکتے ہیں تو انہیں موقع ملنا چاہئے اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے انہوں نے پارٹی کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مراد سعید کی پوزیشن ایسی نہیں ہے کہ وہ عملی طور پر کسی احتجاج میں حصہ لے سکیں۔ انہیں اور دیگر رہنماوں کو پارٹی سے نکالنے کے سبب جو خلا پیدا ہوا ہے اسے کون اور کیسے پُر کیا جائے گا؟ کون ان کے لئے احتجاجی تحریک چلائے گا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو معاف نہ کریں جنھوں نےآپ کو جھوٹی امید دلائی ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لئے تحریک چلائیں گے، ایسے لوگ دوسری کی بے توقیری کررہے ہیں اور خود بھی کچھ نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات، شیر افضل مروت نے اہم انکشافات کر دیئے

Scroll to Top