اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم آج شروع ہوگا

اسلام آباد : حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کوششوں سے 2 روزہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔

اس فورم کا مقصد ملک میں معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانا اور ان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

فورم میں ریکوڈک اور دیگر اہم معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، سیکیورٹی کے معاملات اور متعلقہ پالیسیز پر اہم سیشنز ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر فورم میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

اس فورم میں امریکہ، چین، سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ امریکی وفد کی قیادت ایرک مائر کر رہے ہیں، جبکہ چین کا جیالوجیکل سروے کا وفد بھی فورم میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

سعودی وزارت معدنی وسائل کے اعلیٰ حکام، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ، اور سعودی گولڈ ریفائنری کے نمائندگان بھی فورم میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں رب ذوالجلال کا احسان- پاکستان کی پروقار تقریب کل کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی

اس کے علاوہ یورپ، ایشیا کے متعدد ممالک کے علاوہ روس اور ترکیہ کے وفود بھی فورم کا حصہ بنیں گے۔ یہ فورم پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہو گا۔

Scroll to Top