رہنما پی ٹی آئی ،ایم این اے شیر افضل مروت نے کہاکہ آج کل تو ہم ملنگ بنے ہوئے ہیں ، ہم آزاد منش بنے ہوئے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آج کوئی ایسا پارٹی میں ہے جو پارٹی کیلئے باہر نکلے ؟
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں ایم این اے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج کل تو ہم ملنگ بنے ہوئے ہیں ، ہم آزاد منش بنے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے کھیل کا آغاز ہی بانی پی ٹی آئی کی ٹیم سے ہوا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ 9مئی کے بعد میں پارٹی کی اجازت سے باہر نکلا ، انہوں نے استفسار کیا کہ آج کوئی ایسا پارٹی میں ہے جو پارٹی کیلئے باہر نکلے ؟