عوام تیاری کرلیں !خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

عوام تیاری کرلیں !خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب ،اسلام آباد ،شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہے گا۔

تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے ، جبکہ اسلام آباد میں آج رات کو تیز ہوائوں کیساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ، اسی طرح خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے ، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلا ع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، صوبے کے جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گر م رہے گا۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، ملاکنڈ ،باجوڑ ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،ہری پور ، بٹگرام ،کوہستان ،تورغر ، کرم ، مہمند ، مردان اور صوابی میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

Scroll to Top