طور خم سرحد سے مزید669،3غیر ملکی افغانوں کو بے دخل کردیا گیا

طور خم سرحد سے مزید669،3غیر ملکی افغانوں کو بے دخل کردیا گیا

یکم اپریل سے اب تک 11 ہزار 371 غیر قانونی مقیم غیرملکی افغانوں کو بے دخل کیا جاچکا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کی بے دخلی جاری ہے ، طورخم سرحد کے راستے مزید 3ہزار 669 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کیاگیا ، یکم اپریل سے اب تک اپریل تک مجموعی طورپر 11371افغان باشندوں کو ملک بدر کیاگیا ۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق آج 2ہزار 242غیر قانونی مقیم غیر ملکی رضا کارانہ طورپر لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ آئے ، جہاں قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد انہیں طورخم سرحد کے راستے بے دخل کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق یکم اپریل سے لیکر اب تک گیارہ ہزار 371غیر قانونی غیر ملکیوں کو بے دخل کیا جاچکا ہے ، سترہ ستمبر 2023سے لیکر مارچ 2025تک 4لاکھ 69ہزار 159افراد پر مشتمل 70494افغان خاندان طورخم سرحد کے راستے وطن واپس لوٹ چکے ہیں ۔

Scroll to Top