پشاور: تھانہ تہکال کی حدود میں واقع شہید گلی تہکال پایاں میں سابقہ قتل دشمنی کی بنا پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق ہوگیا جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک اور شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ایک پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے اور دونوں فریقین کے درمیان ماضی میں قتل و غارت کی کارروائیاں بھی ہوچکی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کے واقعات کی تفتیش کی جارہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تھانہ تہکال اور ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بٹگرام میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ، 4 افراد جاں بحق ، 5 زخمی
پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔ مزید تفتیش جاری ہے اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
تمام زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت کو خطرے سے باہر بتایا گیا ہے۔