پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب اور کہاں ہوں گے، فیصلہ اگلے 48 گھنٹے میں متوقع

پی ایس ایل 10، افتتاحی تقریب کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سپرد

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا میلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا، جس کی میزبانی کا شرف پہلی بار اس اسٹیڈیم کو حاصل ہوا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق افتتاحی تقریب جمعہ، 11 اپریل کو شام 7 بجے منعقد ہوگی، جس میں ملک کے معروف گلوکار اور فنکار اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔

تقریب کی خاص بات صوفی میوزک کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کی روحانی پرفارمنس ہوگی، جب کہ نوجوان گلوکاروں کی جانب سے بھی شاندار اور دلکش انداز میں فن کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

افتتاحی میچ اسی روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان رات 8:30 بجے کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقین کرکٹ بے صبری سے منتظر ہیں۔

پی ایس ایل 10 کے میچز ملک کے چار بڑے شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل سیزن 10 کا ریپلیسمنٹ ڈرافٹ آج ہو گا

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کو شاندار بنانے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جب کہ سیکیورٹی، روشنیوں، اور اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے تاکہ شائقین کو ایک یادگار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

Scroll to Top