رہنما تحریک انصاف اور سینیٹر ہمایوں خان مہمند نے کہاکہ ہماری جماعت میں اختلاف رائے ہے ، ہمارا لیڈر پابند سلاسل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف اور سینیٹر ہمایوں خان مہمند نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جب میری ملاقات ہوئی تھی تو عدالتی احکامات کے برخلاف دولوگوں کو نہیں ملنے دیاگیا ۔
انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت (پی ٹی آئی)میں اختلاف رائے ہے ، ہمارا لیڈر پابند سلاسل ہے ، علیمہ خان سیاسی لیڈر نہیں ، وہ عمران خان کے ایما پر باہر آکر بیان دیتی ہیں ۔