صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال ، دیر ، سوات ، ملاکنڈ ،شانگلا اور کوہستان میں بارش ہوسکتی ہے ۔ جبکہ بٹگرام ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ، بونیر ، باجوڑ اور مہمند میں بارش کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق خیبر ، اورکزئی ،کرم ، ہری پور ، پشاور ، چارسدہ نوشہرہ ، صوابی ،کوہاٹ اور بنوں میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش متوقع ہے ۔ وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش وژالہ باری کا امکا ن ہے ۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔