عدالت گوجرانوالہ نے 9مئی ہنگامہ آرائی،جلائو گھیرائو کیس میں اپوزیشن لیڈر اور زرتاج گل کی غیر حاضر ی پر اظہار ناراضی کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی ، عمر ایوب خان اور زرتاج گل عدالت میں پیش نہیں ہوئے دونوں کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی اور دونوں رہنمائوں کو 18اپریل کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئند ہ پیشی پر غیر حاضر ی کی صورت میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردی جائیں گی ۔