عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایس پی کی تنخواہ بند

پشاور: سیشن کورٹ پشاور میں عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طلاء محمد نے کی، جس میں عدالت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کی تنخواہ تاحکمِ ثانی جاری نہ کی جائے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز نے ایک منشیات کے مقدمے میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا۔

عدالت کی جانب سے مراسلہ کی نقول ایس ایس پی آپریشنز اور ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کو بھی ارسال کردی گئی ہیں، تاکہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے ایس ایچ او کو ایک ماہ قید، دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

Scroll to Top