بنوں: تھانہ ڈومیل کی حدود سپینہ تنگی سے دس روز قبل اغواء ہونے والے محکمہ بلدیات کے ملازم نعمان الحسینی کی نامعلوم مقام سے ویڈیو جاری کر دی گئی۔
ویڈیو میں مغوی نعمان الحسینی نے اپنا اور اپنے ساتھی اشفاق (محکمہ صحت کے ملازم) کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ وہ چھ اپریل کو چار دوستوں کے ہمراہ شکار کے لیے علاقے میں گئے تھے، جہاں سے دو کو اغواء کر لیا گیا۔
ویڈیو پیغام میں مغوی نے صوبائی حکومت، محکمہ بلدیات اور علاقائی مشران سے مطالبہ کیا کہ اغواء کاروں کے مطالبات پورے کیے جائیں تاکہ وہ زندہ سلامت اپنے بچوں کے پاس واپس جا سکیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔