پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سفر میں اب تک تمام 6 ٹیموں نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ تین بار اور لاہور قلندرز دو بار ٹائٹل جیت چکی ہیں، جبکہ باقی ٹیموں نے ایک ایک بار چیمپئن بننے کا مزہ لیا۔
پی ایس ایل کا آغاز 2016 میں یو اے ای سے ہوا، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کی قیادت میں پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 2017 میں پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل لاہور میں ہوا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بار پھر ناکام ہوئی اور پشاور زلمی نے فتح حاصل کی۔
2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوبارہ کامیابی حاصل کی اور پشاور زلمی کو شکست دی۔ 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قسمت جاگ گئی اور انہوں نے پشاور زلمی کو فائنل میں شکست دی۔
2020 میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ 2021 میں ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں پی ایس ایل سیزن 6 کی ٹرافی جیت کر پشاور زلمی کو ہرا دیا۔