برطانیہ کا یوکرین کے لیے بڑا قدم، مزید 450 ملین پاؤنڈز کی فوجی امداد کا اعلان

برطانیہ کا یوکرین کے لیے بڑا قدم، مزید 450 ملین پاؤنڈز کی فوجی امداد کا اعلان

یوکرین پر روسی حملے کو روکنے اور یوکرین کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا، برطانوی حکومت نے یوکرین کو مزید 450 ملین پاؤنڈز کی فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی حکومت نے یوکرین کو مزید 450 ملین پاؤنڈز کی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، اس امدادی پیکج میں لاکھوں ڈرونز، اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، اور فوجی گاڑیوں کی مرمت کے لیے فنڈنگ شامل ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانیہ اور جرمنی مشترکہ طور پر برلسز میں 50 ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ایک اہم اجلاس کی میزبانی کی تیاری کر رہے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ دفاعی حکام روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر دباؤ بڑھانے اور انہیں یوکرین پر حملہ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں روسی جارحیت کو روکنے کے لیے یوکرین کے دفاع کو مضبوط بناتے رہنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا چین تجارتی کشیدگی، سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی سطح پر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کا امدادی پیکج نہ صرف یوکرین کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے بلکہ اس کا مقصد مغربی اتحاد کی جانب سے واضح پیغام دینا بھی ہے کہ وہ روسی جارحیت کے خلاف متحد ہیں، ۔ برسلز میں ہونے والا اجلاس اس بات کا ثبوت ہے کہ مغربی ممالک روس کے خلاف اپنی حکمت عملی کو مزید فعال اور مربوط کر رہے ہیں۔

Scroll to Top