خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین سراپا احتجاج، خواتین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں صرف 2 سے 4 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کے باعث گھریلو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
مطاہرین نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ واپڈا نے بھی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا، گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو زندگی شدید متاثر ہو ہوگئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات جاری ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
خواتین نے شکوہ کیا کہ ٹانک سے منتخب عوامی نمائندے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں اس کے باوجود نہ صرف ان کے مسائل حل نہیں ہو رہے بلکہ روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کو دورہ مردان کے موقع پرترقیاتی منصوبوں سے متعلق اندھیرے میں رکھاگیا، امیر حیدر ہوتی
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور بنیادی سہولیات کے لیے خاموش نہیں بیٹھیں گی۔