اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ایک اور ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ پاور ڈویژن نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے گزشتہ روز اپنے فیصلے میں بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی۔ قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 تک تین ماہ کے لیے ہوگا۔
تاہم یہ ریلیف لائف لائن صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ حکومتی فیصلے کے تحت سبسڈی کا فرق ختم کر کے اس کا فائدہ براہ راست صارفین کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
حکومت کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست دی گئی تھی جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو عوامی سماعت کی اور 10 اپریل کو منظوری دی۔