پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے اراکین اسمبلی کو مائنز اینڈ منرل مجوزہ ترمیمی بل پر بریفنگ کا فیصلہ کیا ہے، 14 اپریل کو خیبرپختونخوا اسمبلی جرگہ ہال میں اراکین صوبائی اسمبلی کا بریفنگ دی جائے گی ۔
4 اپریل کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کئے گئے مجوزہ ترمیمی بل حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے اعتراض کیا تھا ،اس سلسلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی نے تمام اراکین اسمبلی کو بل پر بریفننگ دینے کے لئے مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے کے مطابق بریفنگ کا مقصد بل پر اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کے اعتراضات دور کرنا ہے،بریفننگ میں نہ صرف حکومتی بلکہ اپوزیشن اراکین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ اراکین اسمبلی کے خدشات دور کرکے مجوزہ بل پاس کرنے کےلئے راہ ہموار کرنا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفننگ کے دوران اراکین اسمبلی کو باور کرایا جائے گا کہ مجوزہ بل میں صوبے کے حقوق کےخلاف کچھ نہیں ہے۔