عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے کے مطابق 10 گرام سونا 8573 روپے مہنگا ہوگیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔
اضافے کے بعد سونا فی تولہ 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی عالمی قیمت 100ڈالر بڑھ کر 3218 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ملک میں سونا ایک دن میں 10 گرام پر 6688 روپے اور فی تولہ 7800 روپے مہنگا ہوا تھا ۔
تازہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔