پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری

راولپنڈی۔ پاکستان سپر لیگ 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد پی ایس ایل تین کی ٹرافی کو اسٹیج پر لایا گیا ہے۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض سینئر اداکار حمزہ علی عباسی ادا کر رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں نامور گلوکارہ عابدہ پروین نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔
اس موقع پر شاقین کی بڑی تعداد اسٹیڈم میں موجود ہے۔
پاکستان سپر لیگ ٹین کا پہلا میچ ساڑھے آٹھ بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں مشہور فنکار علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ، طلحہ انجم اور ینگ اسٹنرز بھی پرفارم کریں گے، اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔

ایونٹ کےلیے سخت حفاظتی حصار تیار کیا گیا ہے، گرم موسم میں لیگ کا انعقاد ایک چیلنج ہے۔

کرکٹ کے دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے، جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک، وسیم اکرم، ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔

Scroll to Top