وزیراعظم شہبازشریف جلد پختونخوا کا دورہ کریں گے، ارباب خضرحیات

پشاور۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضرحیات نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاق میں حکومت تھی تو این ایف سی اور صوبائی حقوق کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی۔ اب سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے یہ باتیں ہورہی ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف اور نوازشریف بہت جلد پختونخوا کا دورہ کریں گے۔

پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو کرپشن، اسلام آباد پر چڑھائی اور دھرنے سے فرصت نہیں تو وہ منرل انویسمنٹ فورم میں شرکت کیوں کریں گے؟ جہاں ملکی مفاد کی بات آتی ہے یہ لوگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ وہ چیئرمین ہیں لیکن وہ بے اختیار ہیں۔ پی ٹی آئی میں فیصلہ کرنیوالا واحد شخص ہے جو اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کرنیوالوں کی باتوں میں بھی تضاد ہے،ایسا لگ رہا ہے کہ انکی ملاقات ہوتی ہی نہیں ہے۔

Scroll to Top