کینیڈا نے 13 خوش نصیب ممالک کو ویزا فری فہرست میں شامل کرلیا

کینیڈا نے 13 نئے ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دے دی ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانا اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ اس اعلان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کینیڈین وزیر برائے امیگریشن، مہاجرین و شہریت شان فریزر نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ان ممالک کے شہری صرف ایک الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن (eTA) کے ذریعے کینیڈا کا سفر کر سکیں گے، جو کہ ایک آسان اور تیز آن لائن عمل ہے۔

نئے شامل کیے گئے 13 ممالک درج ذیل ہیں
انٹیگوا اور باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، اور یوراگوئے۔

یہ سہولت صرف اُن مسافروں کو دی جائے گی جنہوں نے گزشتہ 10 سالوں میں کینیڈین ویزا حاصل کیا ہو یا جن کے پاس امریکہ کا فعال نان امیگرنٹ ویزا موجود ہو۔

یہ بھی پڑھیں ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی تیاری

eTA حاصل کرنے کے لیے صرف پاسپورٹ، ای میل ایڈریس، انٹرنیٹ رسائی، اور کریڈٹ کارڈ درکار ہوگا۔ درخواست کی فیس صرف 7 کینیڈین ڈالر ہے، اور زیادہ تر معاملات میں منظوری چند منٹوں میں مل جاتی ہے۔

یہ اقدام نہ صرف کینیڈا آنے والے مسافروں کے لیے سہولت کا باعث بنے گا بلکہ کینیڈا کی معیشت، سیاحت، اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Scroll to Top