بل میں صوبائی خودمختاری و معدنی وسائل وفاق، ایس آئی ایف سی یا کسی بھی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں۔
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا میں زیر بحث مائنز اینڈ منرلز بل پر تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا تفصیلی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے بل کے تمام اہم نکات پر جامع وضاحت پیش کی ، پختونخوا اسمبلی میں بل پیش کیاجاچکا ہے اور اس پر بحث جاری ہے لیکن یہ بل عمران خان کےایجنڈے اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگا ، بل کی منظوری قائد عمران خان سے تفصیلی مشاورت ، کے بعد ہی اسمبلی سے منظور کروایا جائیگا۔
اجلاس میں طے پایاگیا کہ اس بل کسی پر قسم کی جلد بازی نہ کی گئی تھی نہ کی جارہی ہے اور نہ کی جائے گی ، عمران خان کی جانب سے 8اپریل کی ملاقات کی ہدایت کے مطابق چیئرمین سے ملاقات کرنیوالے افراد ملاقات کی تفصیلات یا ہدایت پر میڈیا سے بات چیت کرنے سے سختی سے منع کیاگیا ہے ۔
عمران خان کے حکم کے مطابق ان سے ملاقات کرنیوالی شخصیات ان کی ہدایات تحریری طورپر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو دینگے اور وہ تحریری ہدایات وبیانات صرف اور صرف مرکز ی سیکرٹری اطلاعات ہی جاری کرنے کا مجاز ہوگا انکے علاوہ کسی بھی بیان کو مصدقہ نہیں سمجھا جائیگا ۔
پارٹی عہدے دار ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سے گریز کریں ، خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری ہوگا۔ خلافورزی کرنیوالے پر جن کے پاس پارٹی کے عہدے ہیں ان سے ذمہ داریاں واپس لے لی جائیں گی ۔
اجلاس میں گوہر علی خان کو پنجاب کے چیف آرگنائزر کے اختیارات سے متعلق آگاہی دی گئی ، چیف آرگنائزر کیساتھ چھ رکنی مشاورت کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی ۔