عمران سے ملاقات کے معاملات سلمان اکرم راجہ گروپ دیکھتا ہے ، شیر افضل مروت

عمران سے ملاقات کے معاملات سلمان اکرم راجہ گروپ دیکھتا ہے ، شیر افضل مروت

مجھے تو اندیشہ ہے کہ پتے کاٹتے کاٹتے یہ عمران خان کو ہی شوکاز جاری نہ کردیں ، رکن قومی اسمبلی

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور کن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات کے معاملات سلمان اکرم راجہ گروپ دیکھتا ہے ، گرو پ چاہتا ہے وہی لوگ عمران خان سے ملیں جنہیں یہ رسائی دیں ۔

انہو ں نے کہاکہ ملاقاتوں کے معاملے پر سلمان اکرم راجہ گروپ گرفت چاہتا ہے ، یہ چاہتے ہیں وہی عمران خان سے ملیں جنہیں یہ رسائی دیں کیونکہ یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان کے کانوں میں ایسی باتیں پہنچے جو ان کیخلاف ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ آہستہ آہستہ سب کے پتے کاٹ رہے ہیں ، مجھے تو اندیشہ ہے کہ پتے کاٹتے کاٹتے یہ عمران خان کو ہی شوکاز جاری نہ کردیں ۔

Scroll to Top