پاراچنار، پاک افغان خرلاچی بارڈر ہر قسم تجارت و آمد و رفت کیلئے تاحال بند،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق راستوں کی طویل بندش اور بدامنی کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا 42 روز میں داخل ،مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا،ٹل پاراچنار مین شاہراہ کو عام آمد و رفت کیلئے کھول دے،دھرنا شرکاکا اعلیٰ حکام سے مطالبہ
ملک زرتاج حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا،اگر آئندہ دو تین روز میں مین روڈ نہیں کھولا تو ہر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش کے باعث شہر میں پھل ، سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریات زندگی ناپید ٹماٹر فی کلو شہر میں فی کلو 450 روپے میں فروخت ہونے لگے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بلیک میں پیٹرول فی لیٹر 500 روپے سے ہزار روپے تک پہنچ گیا ، کرایوں میں دوگنا اضافہ غریب عوام اور متوسط طبقے کے لوگ چیزیں خریدنے سے قاصرہیں۔