اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان (بانی پی ٹی آئی)کو 15اپریل کو ڈسرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل ، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں ضمانتیں زیر سماعت ہیں ۔
سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سکیورٹی کیلئے خط لکھا گیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگے ہیں ۔