زرداری کو اپنی جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے مستعفی ہونا چاہیے ، صدر نہروں کے معاملے پر قوم کو گمراہ کررہے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے یا پھر ان کی یاداشت جواب دے گئی ہے ۔پیپلزپارٹی کو دونوں میں سے ایک بات ماننی پڑے گی ، دونوں کی ایک ساتھ تردید ممکن نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو وہ ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر کیوں براجمان ہیں ؟ انہیں فوری طورپر مستعفی ہوجانا چاہیے، زرداری کو اپنی جسمانی اور ذہنی کیفیت کے باعث خود ہی عہدے سے دستبردار ہوجانا چاہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی پی صرف ووٹ بچانے کیلئے نہروں کے معاملے پر احتجاج کا ڈرامہ رچا رہی ہے ۔نہروں کی منطوری خود زرداری نے دی تھی ، اور اب بلاول کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے ، بلاول احتجاج کرنے کے بجائے اپنے والد سے پوچھیں کہ انہوں نے یہ منظوری کیوں دی ۔
انہوں نے مزید کہاکہ نہروں کا معاملہ سب سے پہلے پی ٹی آئی نے اُٹھایا تھا ، اور اب پی پی محض سیاسی فائدے کیلئے قوم کو گمراہ کررہی ہے ، خیبر پختونخوا کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ،اور عوام کو سچ سے آگاہ رکھاجائیگا۔