لیگی رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، صوبے کے 3ہزار اسکولوں میں پینے کا پانی تک نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اختیار ولی خان نے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کیا ان کا کہنا ہے کہ سکولوں سے متعلق کئی بل پاس ہوتے ہیں لیکن پیسے ان کے اکائونٹ میں جاتے ہیں ، پی ٹی آئی والے انتقام اور نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کرتے ۔
انہوں نے کہاکہ کے پی میں یونیورسٹیاں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند ہورہی ہیں لیکن یہاں تبدیلی کا جھوٹا ڈھونگ رچایا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے پی صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام نہیں کرہے ، ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا ہوگا۔