لندن: اورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کر دیا

لندن: اورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کر دیا، تحریک انصاف کا 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر احتجاج ناکام رہا۔

تحریک انصاف کی جانب سے لندن میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہراحتجاج کی کال دی گئی تھی تاہم یہ احتجاج مکمل طور پر ناکامی کا شکار رہا۔ توقعات کے برعکس، مظاہرے میں چند لوگوں نے شرکت کی ، جس سے ایک بار پھر یہ پیغام واضح ہوا کہ اورسیز پاکستانی عمران خان کی فتنہ انگیز سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔

مظاہرے کی کمزور حاضری نے یہ ثابت کر دیا کہ عمران خان کا بیانیہ، جو گزشتہ چند سالوں سے نفرت، ادارہ دشمنی اور ریاستی تقسیم پر مبنی رہا، اب عوامی حمایت کھو چکا ہے۔ یہ مظاہرہ نہ صرف ایک سیاسی ناکامی تھی بلکہ اورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ایک خاموش مگر مؤثر احتجاج بھی تھا ایک ایسا پیغام جو لندن کی فضاؤں میں گونجتا رہا: “ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، فتنہ پرور سیاست دانوں کے ساتھ نہیں۔

Scroll to Top