Khyber Pakhtunkhwa Assembly

میٹرک امتحان: بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر کے پی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

پشاور میں میٹرک کے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق متنازع سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا ہے۔

احمد کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، مگر حقیقت میں وہ تعلیم کے فروغ کے بجائے نفرت پر مبنی سیاست کو ہوا دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی اصلاحات ملکی تعلیمی نظام میں ایک انقلابی موڑ تھیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شہید بھٹو نے ایک علم دوست ریاست کا خواب دیکھا تھا، اور ان سے متعلق پرچے میں شامل من گھڑت سوال نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو چاہیے کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی اصلاحات کو خراج تحسین پیش کرے۔

یاد رہے کہ پشاور میں ہونے والے میٹرک امتحان میں یہ سوال شامل کیا گیا تھا۔
ذوالفقار بھٹو کی تعلیمی پالیسی کی ناکامی کی چار وجوہات لکھیں؟

Scroll to Top