صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

مائنز اینڈ منرل ایکٹ اٹھارویں ترمیم کے منافی ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوان بالا میں تحریک جمع کرادی

اسلام آباد۔ جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ سے متعلق ایوان بالا میں تحریک جمع کرا دی۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ وفاق نے دو صوبوں کو مائنز اینڈ منرل ایکٹ زبردستی منظور کرانے کیلئے دباؤ ڈالا ہے۔ یہ بل آئین میں اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہے اور اس کے ذریعے وفاقی حکومت دو صوبوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وسائل پر اپنا کنٹرول قائم کرنا چاہتی ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مجوزہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے ایوان بالا میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Scroll to Top