پاکستانی سینما کا ایک سنہرا دور تمام ہوا، پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کی وفات پر فنکار برادری اور مداح شدید افسردہ ہیں۔
جاوید کوڈو نے اپنے کیریئر کے دوران لاتعداد فلموں میں یادگار کردار ادا کیے اور اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے، ان کے انتقال کو پاکستانی سینما کے ایک سنہرے دور کے اختتام سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
جاوید کوڈو 1981 میں ڈرامہ ‘سودے باز’ سے کیریئر کا آغاز کیا اور 45 سالہ فنی سفر میں 150 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی، ان کا ڈرامہ ’آشیانہ‘ آج بھی مداحوں کو یاد ہے
یہ بھی پڑھیں: کرک میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن بد نظمی کا شکار، کارکنوں کا اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج
ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، فنکار برادری سوگوار ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جاوید کوڈو کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔